۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
خادم حضرت معصومہ (س)

حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی جانب سے جشن میلاد عقیلہ بنی ہاشم، شریکۃ الحسین حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن میلاد عقیلہ بنی ہاشم، شریکۃ الحسین حضرت زینب کبری سلام اللہ دفتر قائد ملت جعفریہ قم میں منعقد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک اور حدیث کساء پڑھنے کا شرف مولانا سید محمد تقی نے حاصل کیا۔ نظامت کے فرائض حجت الاسلام مولانا فیصل عسکری نے انجام دئے۔ سید فرمان علی نقوی اور سید اسد عباس نے جشن کی مناسبت سے اشعار اور قصیدے پڑھے۔ مسول شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے مخصوص اور بہترین انداز میں نظام ولایت فقیہ، انقلاب اسلامی اور مرکز و قیادت کیساتھ تجدید عہد کیا۔ انہوں نے اپنے معاونین کا اعلان کیا اور اگلے دو سال کیلئے ان سے حلف لیا۔ اس دوران خادم حضرت معصومہ سید ناصر عباس انقلابی کے حرم میں خادم بننے کے تین سال مکمل ہونے پر انہیں مبارک باد دی گئی اور معاونین شعبہ زائرین کی جانب سے انہیں گلدستے اور تحائف پیش کئے گئے۔ قاری تجمل اور سید فرحت عباس کو بھی اس موقع پر خصوصی تحائف دئے گئے۔

نمائندہ قائد و مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے بھرپور انداز میں شعبہ خدمت زائرین کی فعالیت، خدمت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے سید ناصر عباس نقوی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس پروگرام میں چار برادران کے ولیمے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ خصوصی طور پر مولانا ثقلین علی اس ولیمے کے بانی تھے۔ مولانا فرحت عباس، قاری تجمل اور مولانا سید عدیل نقوی کا ولیمہ تھا جس میں بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام کا اختتام دعائے امام زمان عجج کی تلاوت سے ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .